QR CodeQR Code

طورخم، لاکھوں سعودی ریال پاکستان سمگل کرنیکی کوشش ناکام

20 Jun 2017 23:58

کسٹم عملے نے پیشگی اطلاع پر طورخم پہ نگرانی کے عمل کو سخت کرتے ہوئے پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا ہے اور ایک سمگلر کو دھر لیا ہے۔ سمگلر سے سعودی کرنسی کے ساتھ ساتھ چالیس ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی کسٹم عملے نے افغانستان سے لاکھوں سعودی ریال پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق طورخم گیٹ سے سعودی ریال پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ کسٹم عملے نے پیشگی اطلاع پر طورخم پہ نگرانی کے عمل کو سخت کرتے ہوئے پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا ہے اور ایک سمگلر کو دھر لیا ہے۔ سمگلر سے سعودی کرنسی کے ساتھ ساتھ چالیس ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے ہیں۔ غیر ملکی کرنسی کی یہ بڑی مقدار کس مقصد کیلئے پاکستان سمگل کی جارہی تھی، اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 647599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/647599/طورخم-لاکھوں-سعودی-ریال-پاکستان-سمگل-کرنیکی-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org