QR CodeQR Code

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو 150 ملین گیلن پانی کی فراہمی معطل

20 Jun 2017 23:59

ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر بھاری مشینری و عملہ پمپنگ اسٹیشن پر مرمت کیلئے پہنچا دیا گیا ہے، لائن کی مرمت میں 48 گھنٹے لگ سکتے ہیں اور واٹر بورڈ متبادل لائنوں سے پانی فراہم کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے 72 انچ کی پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں شہر کو آئندہ 48 گھنٹے تک 150 ملین گیلن پانی فراہم نہیں ہو سکے گا۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق کراچی کو پانی فراہم کرنے والے اہم ترین دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے 72 انچ کی لائن پھٹ گئی، پائپ لائن پھٹنے سے دو کلومیٹرکا علاقہ زیرِ آب آگیا۔ دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر بھاری مشینری و عملہ پمپنگ اسٹیشن پر مرمت کیلئے پہنچا دیا گیا ہے۔ لائن کی مرمت میں 48 گھنٹے لگ سکتے ہیں اور واٹر بورڈ متبادل لائنوں سے پانی فراہم کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 647600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/647600/دھابیجی-پمپنگ-اسٹیشن-پر-بجلی-کا-بریک-ڈاؤن-کراچی-کو-150-ملین-گیلن-پانی-کی-فراہمی-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org