0
Wednesday 21 Jun 2017 00:37

جس طرح کشمیری بھارت کیخلاف کرکٹ میچ میں اتحاد دکھاتے ہیں اسی طرح ہمیں انکے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، عبدالرحمن مکی

جس طرح کشمیری بھارت کیخلاف کرکٹ میچ میں اتحاد دکھاتے ہیں اسی طرح ہمیں انکے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، عبدالرحمن مکی
اسلام ٹائمز۔ جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم کی بھارت کیخلاف فتح پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ان کشمیریوں کے نام ہونی چاہیے، جنہوں نے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے جرم میں بھارتی فوج کے بدترین ظلم و جبر کا سامنا کیا۔ لاہور میں میڈیا کے نام جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ جس اتحاد و یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ اہل وطن بھارت کیخلاف کرکٹ میچ میں کرتے ہیں، اس سے بڑھ کر پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہو جائے۔ انہوں نے کہا قربانیوں و شہادتوں کے نتیجہ میں جلد کشمیریوں کو آزادی ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 647614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش