QR CodeQR Code

سرکاری سکولوں اور مدارس میں ایک جیسا نصاب متعارف کروانے کا فیصلہ

21 Jun 2017 10:20

وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء کی مشاورت سے پنجاب بھر کے سکولوں میں ایک جیسا نصاب لانے کیلئے ابتدائی طور پر تمام کام مکمل کر لیا گیا ہے، حکومت مدارس کو مین سٹریم میں لا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں اور مدارس میں ایک جیسا نصاب متعارف کروانے کا عندیہ دے دیا، کہتے ہیں متحدہ علماء بورڈ کی مشاورت سے بہت جلد پنجاب بھر میں نصاب متعارف کروائیں گے۔ رانا مشہود نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء کی مشاورت سے پنجاب بھر کے سکولوں میں ایک جیسا نصاب لانے کیلئے ابتدائی طور پر تمام کام مکمل کر لیا گیا ہے، حکومت مدارس کو مین سٹریم میں لا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چھٹیوں میں سرکاری سکولوں کو ایلیٹ سکولوں کے برابر لے کر آئیں گے، سکولوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے چھٹیوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر کام کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سکول ایجوکیشن اتھارٹی بہت جلد اپنا ایجوکیشن آئی ٹی ونگ بھی بنائے گی، پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بہت جلد سرکاری اور پرائیوٹ سکول کے فرق کو ختم کردیں گے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سکولوں میں گریڈ 8 کے بعد ٹیکنکل ایجوکیشن کے تعاون سے سکلز ڈویلپمنٹ کے سمال کورس تشکیل دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 647719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/647719/سرکاری-سکولوں-اور-مدارس-میں-ایک-جیسا-نصاب-متعارف-کروانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org