0
Wednesday 21 Jun 2017 11:49

بھارت کے اعتراض کے باوجود چین کی طرف سے پاکستان کو دیامر بھاشا ڈیم بنانے کی پیشکش

بھارت کے اعتراض کے باوجود چین کی طرف سے پاکستان کو دیامر بھاشا ڈیم بنانے کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کیساتھ ساتھ چین نے پاکستان میں دیامر بھاشا ڈیم بنانے کی پیش کش کی ہے۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف گزشتہ سال 4 ہزار 5 سو میگا واٹ کے دیامر بھاشا ڈیم کے فنانسنگ پلان کی منظوری دے چکے ہیں۔ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین نے دریائے سندھ پر گلگت بلتستان کے علاقے میں دیامر بھاشا ڈیم بنانے کی پیش کش کی ہے، دیامر بھاشا ڈیم گلگت بلتستان کے علاقے میں ہونے کی وجہ سے بھارت نے ڈیم کی تعمیر پر اعتراض کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے عالمی بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے ڈیم کی تعمیر میں پاکستان کی مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 647768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش