0
Wednesday 21 Jun 2017 11:55

پشاور، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، بڑی تعداد میں کھلونا بندوقیں برآمد

پشاور، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، بڑی تعداد میں کھلونا بندوقیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پابندی کے باوجود بندوق نما کھلونے فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا کے مطابق عید کی آمد کے سلسلے میں ضلع بھر میں اسلحہ نما کھلونوں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، ہمیں اطلاع ملی کہ کارخانو مارکیٹ میں کھلونا نما اسلحہ کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف گوداموں سے لاکھوں روپے مالیت کے کھلونا نما بندوقیں برآمد کر لیں۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کارروائی کے دوران 12 گوداموں کو سیل کرکے 3 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ضلع بھر میں ایک ماہ کے لئے اسلحہ نما کھلونوں، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 647770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش