0
Wednesday 21 Jun 2017 12:09

مردان، مسافر وین اور ٹرالر میں خوف ناک تصادم، 5 افراد جاں بحق 16 زخمی

مردان، مسافر وین اور ٹرالر میں خوف ناک تصادم، 5 افراد جاں بحق 16 زخمی
اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقے گوجر گڑھی میں مسافر وین اور ٹرالر کے درمیان خوفناک ٹکر ہوئی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ مردان کے علاقے گوجر گڑھی بائی پاس کے قریب اس وقت پیش آیا، جب مردان سے باجوڑ جانے والی فلائنگ کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور جاں بحق و زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 647775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش