0
Wednesday 21 Jun 2017 12:37

یعقوب قادری زندگی بھر انقلاب نظام مصطفی کیلئے جدوجہد کرتے رہے، بوعلی شاہ

یعقوب قادری زندگی بھر انقلاب نظام مصطفی کیلئے جدوجہد کرتے رہے، بوعلی شاہ
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام کے بانی رکن، صدر نشین رہبر کونسل، مصطفائی تحریک کے سابق امیر محمد یعقوب قادری کی چوتھی برسی ملک بھر عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی اور ان کی دینی و قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ برسی کا مرکزی اجتماع سٹوڈنٹ سیکریڑیٹ ایوان خیر لاہور میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر سید بوعلی شاہ نے کہا کہ یعقوب قادری نے انجمن طلباء اسلام کے مشن کے فروغ کیلئے جراتمندانہ اور تاریخی کردار ادا کیا ہے، وہ زندگی بھر انقلاب نظام مصطفی کیلئے جدوجہد کرتے رہے، وہ ایک دیانتدار اور محب وطن قومی رہنما تھے، اہل حق یعقوب قادری کے مشن کا جھنڈا سرنگوں نہیں ہونے دیں گے اور ان کے پیروکار اپنے قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ناظم پنجاب ارشد قادری نے کہا یعقوب قادری زندگی کی آخری سانس تک دہشتگردی کیخلاف آواز بلند کرتے رہے، وہ حریت فکر کے مجاہد اور اہل حق کے دلیر اور بے باک رہنما تھے، ان کے مشن کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب محمد اکرم رضوی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یعقوب قادری کی دینی و قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، یعقوب قادری سفیرِامن اور سفیرِعشق رسول تھے، ان کی زندگی کا ہر لمحہ نظام مصطفی(ص) کے نفاذ اور مقام مصطفی(ص) کے تحفظ کیلئے وقف رہا۔
خبر کا کوڈ : 647788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش