QR CodeQR Code

اسرائیل فلسطین بارے اپنی پالیسی تبدیل کرے : اقوام متحدہ

10 Jun 2009 10:35

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین بارے اپنی پالیسی تبدیل کرے، اقوام متحدہ کے دو روزہ اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں بان کی مون نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے ضروری ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق تسلیم کئے جائیں۔


نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین بارے اپنی پالیسی تبدیل کرے، اقوام متحدہ کے دو روزہ اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں بان کی مون نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے ضروری ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق تسلیم کئے جائیں۔ بلکہ ان کے تمام حقوق ادا کئے جائیں انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں تعمیر نو کے لیے تعمیراتی سامان اور فیول لے جانے کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہ کرے اور مغربی کنارے سمیت فلسطین بارے اپنی پالیسی میں تبدیلی لائے اس موقع پر انہوں نے غزہ کی تازہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اس ضرورت پر بھی زور دیا کہ غزہ میں نظام زندگی جلد بحال اور تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہونگے ۔


خبر کا کوڈ: 6478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/6478/اسرائیل-فلسطین-بارے-اپنی-پالیسی-تبدیل-کرے-اقوام-متحدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org