QR CodeQR Code

دفتر خارجہ نے ایرانی ڈرون گرانے کی تصدیق کر دی

21 Jun 2017 21:07

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ نامعلوم اور بغیر کسی شناخت کے ڈرون تین سے چار کلومیٹر پاکستان کی حدود میں پرواز کر رہا تھا جس پر پاک فضائیہ نے اسے مار گرایا۔ اس حوالے سے ایران کے ساتھ معلومات کا تبادلہ بھی کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے 19 جون کو پاک ایران سرحد پر واقع پنجگور کے علاقے میں ایرانی ڈرون گرانے کی تصدیق کر دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے انیس جون کو پنجگور کے علاقے میں ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے، نامعلوم اور بغیر کسی شناخت کے ڈرون تین سے چار کلومیٹر پاکستان کی حدود میں پرواز کر رہا تھا، جس پر پاک فضائیہ نے اسے مار گرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ ڈورن گرانے کی معلومات کا تبادلہ کیا ہے، یہ ڈرون بغیر کسی شناخت کے پاکستان کی حدود میں پرواز کر رہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 647901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/647901/دفتر-خارجہ-نے-ایرانی-ڈرون-گرانے-کی-تصدیق-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org