QR CodeQR Code

پشاور، کالعدم تنظیم کے پمفلٹس تقسیم کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

21 Jun 2017 21:12

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان کالعدم تحریک طالبان کے پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے، گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور میں کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پشاور کے علاقے جناح پارک میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان کالعدم تحریک طالبان کے پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے، ہماری ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے ٹی ٹی پی کے پمفلٹس برآمد لئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 647902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/647902/پشاور-کالعدم-تنظیم-کے-پمفلٹس-تقسیم-کرنیوالے-3-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org