QR CodeQR Code

آپریشن ردالفساد، جنوبی وزیرستان میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

21 Jun 2017 21:29

ترجمان آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا ہے آپریشن کے دوران ہیوی مشین گن، چھوٹی مشین گن، راکٹس سمیت مختلف ہتھیاروں کی گولیاں اور بارودی سرنگیں برآمد کر لی گئی ہیں، جو ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں استعمال ہونا تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد پوری کامیابی سے جاری و ساری ہے، جس کے دوران جنوبی وزیرستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے گاؤں میدان کئی میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں مختلف نوعیت کے ہتھیار اور دیسی ساختہ بارودی سرنگیں برآمد کر لی ہیں۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہیوی مشین گن، چھوٹی مشین گن، راکٹس سمیت مختلف ہتھیاروں کی گولیاں اور بارودی سرنگیں برآمد کر لی گئی ہیں، جو ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہونا تھیں، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے ملک دہشت گردی کے بڑے واقعہ سے محفوظ رہا۔ خیال رہے آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا گیا تھا، جس کے بعد کامیاب کارروائیوں میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، جس سے دہشت گردی کی کمزور توڑ دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 647907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/647907/ا-پریشن-ردالفساد-جنوبی-وزیرستان-میں-اسلحہ-گولہ-بارود-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org