0
Wednesday 21 Jun 2017 23:05

نواز شریف عہدہ چھوڑنے پر ذہنی طور پر تیار، آرمی چیف کو آگاہ کردیا، چوہدری غلام حسین

نواز شریف عہدہ چھوڑنے پر ذہنی طور پر تیار، آرمی چیف کو آگاہ کردیا، چوہدری غلام حسین
اسلام ٹائمز۔ سینئر صحافی چوہدری خادم حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف ذہنی طور پر عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوگئے ہیں، مقتدر حلقوں یا دوسرے لفظوں میں آرمی چیف سے یہ کہا ہے کہ نون لیگ قیادت تبدیل کرنے جارہی ہے، اس میں ہماری مدد کی جائے۔ یہ دعویٰ سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے 24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا۔ چوہدری خادم حسین نے کہا کہ جے آئی ٹی بنانے اور اسے اعتماد دینے والوں کے پیش نظر جمعرات کو وزیراعظم کی پیشی کے بعد واپسی پر ہونیوالے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا اور مصدقہ اطلاعات ہیں کہ میاں نواز شریف نے آرمی چیف سے کہا کہ نون لیگ پارٹی اور حکومت کی قیادت تبدیلی کرنے جارہے ہیں، آپ کی مدد چاہیے یعنی موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف نے پہلی بار خود کو ناگزیر سمجھنا چھوڑا ہے، اس پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج کا کسی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، آپ کا اپنا فیصلہ ہے، ہم نے تو قانون کے مطابق حکومت کیساتھ چلنا ہے۔  سعید قاضی کے سوال کے جواب میں چوہدری خادم حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بعد مریم نواز اور اسحاق ڈار وزیراعظم کے امیدوار ہیں، مریم نواز کا تو دل کرتا ہے کہ صبح ہی وزیراعظم کا حلف اٹھا لوں تاہم زیادہ موثر شہباز شریف ہیں، ان کو وزیراعظم لانے پر مقتدر حلقوں کو بھی اعتراض نہیں۔ حمزہ شہباز بھی پارٹی فیصلہ مانیں گے، شہبازشریف کو موقع دینے کو سب تیار ہیں تاہم خاندان اور پارٹی کے اندر کیا سب تیار ہیں؟ یہ سوال ہے جس کا جواب نہیں آرہا۔
خبر کا کوڈ : 647924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش