0
Thursday 22 Jun 2017 17:50

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام سندھ بھر میں یوم القدس کی ریلیوں کی تفصیلات جاری

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام سندھ بھر میں یوم القدس کی ریلیوں کی تفصیلات جاری
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری غلام سرور نے یوم القدس کے تیاریوں کے حوالے سے کہا ہے کہ تنظیم کی جانب سے رہبر کبیر امام خمینیؒ کے حکم پہ لبیک کہتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم القدس جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا، سندھ بھر میں جمعتہ الوداع کو یوم القدس کی مانسبت سے ریلیوں کا انقعاد کیا جائیگا، سندھ بھر میں نکلنے والی ریلیوں کا شیڈول اور روٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے، سندھ میں اے ایس او تمام مذہبی تنظیموں کے ساتھ مل کر ریلیوں کا انقعاد کرتی ہے، تاکہ اتحاد کا اور عالمی سطح پہ القدس اور مظلومین فلسطین سے اظہار یکجھتی کا منظم انداز میں پیغام دیا جائے۔ غلام سرور نے کہا کہ امام خمینیؒ محکوم اور مظلوم قوم کی آواز بن کے رہے، آپ نے فلسطین میں بسنے والے اہلسنت برادران کی امداد اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے جمتہ الوداع کو یوم اقدس کے طور پہ منانے کا اعلان کیا، جس کے نتیجے میں آج پوری دنیا فلسطین کے حق میں بیدار ہے، پوری دنیا میں فلسطین کے حق میں احتجاج ہونا شیطان بزرگ امریکا کی شکست اور امام خمینیؒ کی فتح ہے۔ انہوں نے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے سندھ بھر میں نکلنے والی یوم القدس کی ریلیوں کی تفصیل کا بھی اعلان کیا، جو درج ذیل ہے:
بعد نماز جمعہ، مرکزی القدس ریلی قدم گاہ تا پریس کلب حیدرآباد
بعد نماز جمعہ، جامع مسجد سجادیہ درگاہ بھٹ شاہ تا تنبورا چوک، بھٹ شاہ، مٹیاری
بعد نماز جمعہ، شیعہ امام بارگاھ تا درگاہ سروری نوح چوک ہالا، نیو مٹیاری
بعد نماز جمعہ، مرکزی امام بارگاہ تا نیشنل پریس کلب بدین سٹی
بعد نماز جمعہ، امام بارگاہ تا سٹی چوک، نندو سٹی، بدین
بعد نماز جمعہ، مرکزی امام بارگاہ تا سٹی پریس کلب ماتلی، بدین
بعد نماز جمعہ، جامع مسجد امام زین العابدینؑ تا میرواہ سٹی چوک، میرپورخاص
بعد نماز جمعہ، مرکزی امام بارگاہ حیدری تا پریس کلب دادو، دادو سٹی
بعد نماز جمعہ، پریس کلب جوہی، جوہی، دادو
بعد نماز جمعہ، مسجد الحسینی تا پریس کلب واہی پاندھی، دادو
بعد نماز جمعہ، مرکزی امام بارگاہ تا پریس کلب کے این شاہ، کے این شاہ، دادو
بعد نماز جمعہ، حیدری مسجد تا حیدرآباد چوک سکرنڈ سٹی نواب شاہ
بعد نماز جمعہ، مرتضوی امام بارگاہ تا کشمیر چوک، نواب شاہ سٹی
بعد نماز جمعہ، جامع مسجد حیدری تا پریس کلب دولتپور، نواب شاہ
بعد نماز جمعہ، مسجد ابوالفضل العباسؑ تا پریس کلب جام صاحب، نواب شاہ
بعد نماز جمعہ، مرکزی امام بارگاہ دربار حسینی تا کوٹو موٹو چوک، شہداد کوٹ
بعد نماز جمعہ، مرکزی امام بارگاہ تا جیکب آباد پریس کلب، جیکب آباد
بعد نماز جمعہ، جامع مسجد تا علی علیہ السلام چوک محراب پور، نوشھرو فیروز
بعد نماز جمعہ، امام بارگاہ حسینی تا پریس کلب مورو، مورو سٹی، نوشھرو فیروز
بعد نماز جمعہ، شیعہ جامع مسجد باقر شاہ تا مختیار چوک، کنڈیارو، نوشھرو فیروز
9 بجے صبح، جعفریہ امام بارگاہ تا پاکستان چوک، لاڑکانہ
11 بجے صبح، مرکزی حیدری امام بارگاہ تا مئن چوک خیرپور سٹی
بعد نماز جمعہ، باب دستگیر تا مظہر پبلک اسکول، رانی پور سٹی، خیرپور
بعد نماز جمعہ، مرکزی امام بارگاہ منزل مہدی گھوٹکی تا لبیک یا رسول اللہ چوک، گھوٹکی
بعد نماز جمعہ، مرکزی امام بارگاہ حسینی تا گھنٹہ گھر چوک، میرپور ماتھیلو
4 بجے شام، مرکزی القدس ریلی کراچی میں شرکت
خبر کا کوڈ : 647934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش