0
Thursday 22 Jun 2017 04:18

دفتر خارجہ نے سرتاج عزیز کے بیان کی وضاحت جاری کر دی

دفتر خارجہ نے سرتاج عزیز کے بیان کی وضاحت جاری کر دی
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے بارے میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بیان کی وضاحت جاری کی ہے۔ ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے کہا تھا کہ حکومت نے ضابطے کے مطابق جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو سعودی اتحاد سے متعلق این او سی جاری کیا۔ پاکستان کی سعودی اتحاد سے متعلق پالیسی حکومت نے ہی طے کرنی ہے۔ اتحاد کے ٹی او آرز طے ہونے کے بعد پارلیمنٹ سے مشاورت کے بعد حکومت پالیسی وضع کرے گی۔ یاد رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور میں سرتاج عزیز نے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان جاری تنازع میں پاکستان مکمل طور پر غیر جانبدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی ہے کہ 2 مسلمان ممالک کے درمیان تصادم کی صورت میں پاکستان غیر جانبدار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یمن سعودی عرب تنازع پر بھی پارلیمانی قرارداد موجودہ خلیجی بحران میں پاکستان کی پالیسی کا بنیادی نکتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو دہشتگردی کیخلاف بننے والے اسلامی ممالک کے اتحاد کی قیادت سونپنے کی ذمہ داری سرکاری طور پر حکومت پاکستان نے نہیں دی بلکہ وہ ذاتی حیثیت سے سعودی عرب گئے ہیں۔ اس پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر کریم خواجہ نے کہا کہ سعودی اتحاد دہشتگردی نہیں بلکہ ایران کیخلاف ہے، اس لئے جنرل راحیل شریف کو رضاکارانہ طور پر اس اتحاد کی قیادت چھوڑ کر وطن واپس آ جانا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 647944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش