0
Thursday 22 Jun 2017 11:06

کوہاٹ، سی ٹی ڈی نے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کر لیا

کوہاٹ، سی ٹی ڈی نے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے کوہاٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق دہشت گرد کی شناخت ایاز ولد شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس کا تعلق کس تنظیم سے ہے۔ واضح رہے کہ کل بھی محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور میں کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے 3 ارکان کو گرفتار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 648033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش