0
Thursday 22 Jun 2017 17:09

لاہور، یوم القدس کی مناسبت سے ریلی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں، علی کاظمی

لاہور، یوم القدس کی مناسبت سے ریلی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں، علی کاظمی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر علی کاظمی نے مرکزی دفتر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال ماہ مبارک رمضان میں بفرمان امام خمینیؒ رمضان المبارک کا آخری جمعہ یوم القدس کے عنوان سے منایا جاتا ہے، لہذا ہر سال کی طرح رواں سال بھی پاکستان میں آئی ایس او بھرپور انداز میں یوم القدس منا کر قدس کی آزادی کی تحریک کو جلا بخشے گی اور ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اس سلسلے میں آئی ایس او پاکستان کے تحت ملک بھر میں ریلیاں، احتجاجی مظاہرے اور کانفرنسز کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں، ملک کے بڑے شہروں جن میں اسلام آباد، لاہور، سکھر، راولپنڈی، گلگت، اسکردو، پشاور میں آزادی القدس ریلیاں نکالی جائیں گی، جبکہ مرکزی القدس ریلی کراچی میں نکالی جائے گی۔

لاہور میں منعقد ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے علما کرام، طلبہ تنظیموں کے نمائندگان اور سماجی و سیاسی شخصیات بھی شریک ہو کر بیت المقدس کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی۔ علی کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ یوم القدس دراصل استعماری طاقتوں اور ظالم کیخلاف شروع ہونیوالی عظیم الشان تحریک کا دن ہے، لہذا یوم القدس تحریک آزادی القدس کے عنوان سے منایا جائے گا، اس سلسلے میں آئی ایس او یمن میں ظلم و بربیت، نائیجریا میں شیخ زکزکی اور بے گناہ مظلوم عوام پر بیہمانہ تشدد، بحرین میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام پر ان ظالم حکومتوں، عراق و شام میں داعش کی قتل و غارت گری، مملکت خداداد پاکستان میں جاری شیعہ و سنی نسل کشی اور ملک میں پھیلنے والی فرقہ واریت کی آگ کیخلاف بھی آواز کو بلند کرتے ہوئے فلسطینی بھائیوں کیساتھ دنیا بھر میں ظلم کا شکار انسانیت کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 648115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش