0
Thursday 22 Jun 2017 17:16

پشاور، بلدیاتی ملازمین کا عیدالفطر کے دنوں صفائی نہ کرنیکا اعلان

پشاور، بلدیاتی ملازمین کا عیدالفطر کے دنوں صفائی نہ کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی ملازمین اور واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کے چیف ایگزیکٹیو کے مابین عیدالفطر کے موقع پر ملازمین کو اوور ٹائم دینے کے حوالے سے مذاکرات ناکام ہوگئے، جس کے بعد بلدیاتی ملازمین نے عیدالفطر کے موقع پر صفائی نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں آل میونسپل ورکرز یونین، یونائیٹڈ میونسپل ورکرز اور ڈبلیو ایس ایس پی کے درمیان ایڈیشنل کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے مذاکرات میں چیف ایگزیکٹیو خان زیب اور جنرل منیجر علی رحمٰن، چاروں زونل منیجرز اور یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹیو خان زیب نے یہ اقرار کیا کہ اس کے پاس کسی قسم کا کوئی اختیار نہیں ہے اور بورڈ مستعفی ہوچکا ہے، اس لئے میں ملازمین کو اوور ٹائم نہیں دے سکتا، جس پر بلدیاتی ملازمین نے عید الفطر کے موقع پر شہر میں کسی قسم کی صفائی نہ کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ وہ تاریخ میں پہلی مرتبہ عید کے دن صفائی نہیں کریں گے۔ بلدیاتی ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ پتہ نہیں چیف ایگزیکٹیو کس ایجنڈے کے تحت یہ سب کچھ کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 648117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش