0
Thursday 22 Jun 2017 18:49

پشاور، فاٹا اصلاحات میں تاخیر کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور، فاٹا اصلاحات میں تاخیر کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ فاٹا اصلاحات میں تاخیر کے خلاف پاکستان تحریک انصاف فاٹا کے زیر اہتمام پشاور میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی فاٹا کے رہنما اقبال آفریدی کر رہے تھے۔ مظاہرین نے وزیراعظم نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کے خلاف نعرے بازی کی۔ اقبال آفریدی و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کریں گے جبکہ نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اس کی راہ میں عمدا روڑے اٹکا رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو جلد از جلد صوبے میں ضم کیا جائے کیونکہ قبائلی عوام انگریز کے بنائے ہوئے قانون کے تحت مزید وقت نہیں گزار سکتے۔
خبر کا کوڈ : 648146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش