0
Thursday 22 Jun 2017 18:59

کلبھوشن جادیو نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کردی، آئی ایس پی آر

کلبھوشن جادیو نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کردی، آئی ایس پی آر
اسلام ٹائمز۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادو نے پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کی کارروائیواں کا اعتراف کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے رحم کی اپیل کردی۔ آئی ایس پی آر مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں جاسوسی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے رحم کی اپیل کردی۔ آئی ایس پی آر نے بھارتی جاسوس کی دوسری اعترافی وڈیو بھی جاری کردی ہے جس میں کلبھوشن یادیو کو دہشت گردی کی کارروائی اور جاسوسی کا اعتراف کرتے دیکھاجاسکتا ہے جبکہ کلبھوشن یادیو نے رحم کی اپیل میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سے معافی بھی مانگی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی جاسوس نے معصوم جانوں کے ضیاع پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف سے رحم کی اپیل میں کہا کہ پاکستان کو جانی ومالی نقصان پہنچایا اس پر ندامت کا سامنا ہے لہذا ہمدرانہ بنیادوں پر جان بخشی کی جائے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا دیکھ لے بھارت نے پاکستان میں کیا کیا ہے اور کیا کررہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، اس سے قبل کلبھوشن یادیو نے ملٹری ایپلٹ کورٹ کو بھی اپیل کی تھی جو مسترد کردی گئی تھی جبکہ اپنے پہلے ویڈیو بیان میں بھی کلبوشن یادیو نے پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کلبوشن یادیو کی رحم کی اپیل مسترد کردیں تو کلبھوشن یادیو صدر پاکستان ممنون حسین سے رحم کی اپیل کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 648148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش