0
Thursday 22 Jun 2017 23:07

کراچی سمیت ملک بھر میں امن کو تباہ کرنے میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کا ہاتھ ہے، ثروت اعجاز قادری

کراچی سمیت ملک بھر میں امن کو تباہ کرنے میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کا ہاتھ ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شب قدر کی مقدس رات میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے علماء حق کردار ادا کریں، پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے 1947ء والے جذبے سے کام کرنا ہوگا، پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور آج پاکستان کو پوری دنیا میں اسلام کا قلعہ سمجھا جاتا ہے، فرقہ واریت پھیلانے والے یہود و نصاریٰ کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، کراچی سمیت ملک بھر میں امن کو تباہ کرنے میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کا ہاتھ ہے، جو بیرونی آقاؤں کیلئے کام کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک میں مستقل بنیادوں پر امن قائم کرنا ہے تو بزرگان دین کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا، امن، محبت بھائی چارگی اور احترام انسانیت کے فلسفے کو گھر گھر پھیلانا ہوگا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف قانون کو سختی سے عمل در آمد کرنا چاہیے، اہلسنت ملک کی اکثریت امن پسند ہیں، جو پاکستان کی سلامتی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کاجذبہ رکھتے ہیں، ملک و اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیکر ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ اور مسلم ریاستوں کو کمزور کرنے کیلئے دہشتگردی اور سازشیں کر رہی ہیں، کفر کی طاقتیں مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے مسلم ممالک پر مسلط ہونا چاہتی ہیں، ہمیں اتحاد و یکجہتی کو فروغ اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو شعور سے ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح علماء کرام نے پاکستان بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا، اسی جذبے سے سرشار ہو کر پاکستان سے فرقہ واریت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 648184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش