0
Friday 23 Jun 2017 11:14

اسٹریٹ کرائمز برداشت نہیں، کام نہ کرنے والوں کو گھر جانا ہوگا، آئی جی سندھ

اسٹریٹ کرائمز برداشت نہیں، کام نہ کرنے والوں کو گھر جانا ہوگا، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کراچی پولیس رینج کے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز، جوئے، منشیات کے اڈوں اور ایرانی پٹرول کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کی تفصیلات موصول ہو رہی ہیں، وارننگ کے بعد کام نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروئی ہوگی۔ آئی جی نے افسران سے کہا کہ خدارا، دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے اہلکاروں کے کیسوں پر کام کریں، دہشت گری کی جنگ میں زخمی اہلکاروں کو اچھے سے اچھے ہسپتال منتقل کیا جائیگا۔ بعدازاں آئی جی سندھ نے تمام افسران سے الگ الگ ملاقات کی جن تھانیداروں کے خلاف ایجنسیز نے شکایات کی تھیں ان کو تنبیہ بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 648279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش