0
Friday 23 Jun 2017 11:28

پی ٹی اے نے انتہا پسندی اور دہشتگردی پھیلانے والی درجنوں ویب سائٹس بلاک کر دیں

پی ٹی اے نے انتہا پسندی اور دہشتگردی پھیلانے والی درجنوں ویب سائٹس بلاک کر دیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کو فروغ دینے کے الزام میں درجنوں ویب سائٹس بند کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت انتہا پسندی پھیلانے والی 25 سے زائد ویب سائٹس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس سلسلے میں سی ٹی ڈی نے ویب سائٹس بند کرنے کیلئے پی ٹی اے حکام کو خط ارسال کیا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے حکام نے نشاندہی کردہ ویب سائٹس کو بند کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے ویب سائٹس اور سوشل میڈیا آئی ڈیز کے ذریعے دہشتگردی کو فروغ دیا جاتا ہے جبکہ دہشتگرد اپنی کارروائیوں کی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ سی ٹی ڈی پولیس نے بتایا کالعدم تنظیم کے دہشتگرد حملوں کی ذمہ داری بھی ویب سائٹس کے ذریعے ہی قبول کرتے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ان میں سے بعض ویب سائٹس کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا اور کچھ انتہا پسندی کو فروغ دے رہی تھیں، اس کے علاوہ فیس بک کے بعض پیجز بھی کالعدم لشکر جھنگوی اور دیگر انتہا پسند تنظیموں کے نظریات کا پرچار کر رہے ہیں انہیں بھی بند کرنا ہوگا۔ انٹرنیٹ کے ذریعے لڑکوں اور لڑکیوں کو انتہا پسندی کی طرف مائل کرنے کی بڑے پیمانے پر کوشش کی جا رہی ہے، پہلے یہ کام مغرب میں کیا جا چکا ہے اور اب پاکستان توجہ کا مرکز ہے۔
خبر کا کوڈ : 648281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش