0
Friday 23 Jun 2017 12:00
امریکہ کو اُسی کی زبان میں جواب دینے کی ضرورت ہے

مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل نہ ہونے کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے، امیر العظیم

مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل نہ ہونے کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے، امیر العظیم
اسلام ٹائمز۔ سید مودودی انسٹی ٹیوٹ لاہور میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا کہ حکمران جب تک امریکی دوستی کے فریب سے باہر نہیں نکلتے، ہماری خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہو سکتی، امریکہ دھوکے باز، طوطا چشم اور ناقابل اعتبار ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا اور جب کبھی پاکستان پر کڑا وقت آیا، امریکہ نے نظریں پھیر لیں، مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل نہ ہونے کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے جس نے ہمیشہ بھارت اور اسرائیل کی سرپرستی کی۔ امیر العظیم نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کی امداد روکنے اور ڈرون حملے تیز کرنے کی دھمکی امریکی راگ الاپنے والے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ہمیں اپنی آزادی کے تحفظ کے لیے امریکی غلامی سے باہر نکلنا ہوگا، امریکی کاسہ لیس حکمرانوں نے قوم کی آزادی اور خود مختاری کو داؤ پر لگا دیا ہے، امریکی دھمکیوں کا موثر جواب دینے کی بجائے حکمران بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کو اسی کی زبان میں جواب دینے کی ضرورت ہے، مگر بزدل حکمرانوں میں اتنی جرأت اور حمیت نہیں کہ قوم کے عزت و وقار کی حفاظت کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 648287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش