0
Friday 23 Jun 2017 12:32

بلوچستان، کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی فہرست جاری، مصدقہ اطلاعات پر انعام کا اعلان

بلوچستان، کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی فہرست جاری، مصدقہ اطلاعات پر انعام کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے ایک اعلامیہ کے مطابق مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں سے متعلق مصدقہ اطلاع فراہم کرنے والے افراد کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کیجانب سے جاری کردہ فہرست میں بی ایل اے، جیش الاسلام، لشکر جھنگوی العالمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے دہشتگردوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ کالعدم بی ایل اے یعنی بلوچ لبریشن آرمی کی لسٹ میں محمد ایوب ولد بشیر احمد، غلام محی الدین ولد عبدالرحیم، جان محمد ولد عبدالرحیم، شاہد سعید عرف اکبر جمالدینی ولد سعید احمد، عبدالرازق عرف انجینئر ولد حاجی عبدالکریم، ہدایت اللہ عرف مفتی محمد ولد حمید اللہ سکنہ کلی کانک مستونگ، ممتاز احمد عرف عالم ولد عبدالخالق، حفیظ الرحمن عرف بزرگ ولد عبدالرحمن اور حافظ نعمت اللہ عرف سرور شامل ہیں۔ اسی طرح کالعدم جیش الاسلام سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں میں محمد نعیم کاکڑ ولد عمر خان سکنہ کوئٹہ، قاہر خان ولد عبیداللہ سکنہ کوئٹہ، محمد ابراہیم ولد عبدالقدوس سکنہ کوئٹہ، امان اللہ ولد محمد گل سکنہ کانک مستونگ اور عبدالہادی ولد عبدالرشید سکنہ کوئٹہ شامل ہیں۔ جبکہ کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کے دہشتگردوں کی فہرست میں کفایت اللہ عرف چیف ولد بشام خان سکنہ کلی نوبت خان مستونگ، نوروز خان عرف شیر بیگ ولد حاجی خان، نصیب اللہ عرف مانجی ولد عمر حیات، ظہیر احمد ولد رحیم بخش اور عبدالنبی ولد کھیتران شامل ہیں۔ اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کی فہرست میں ڈاکٹر عبدالشکور ولد فتح علی سے متعلق مصدقہ اطلاع فراہم کرنے والے افراد کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 648289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش