QR CodeQR Code

پشاور، مسجد قاسم علی خان نے رویت ہلال کمیٹی کو اجلاس ہفتے کے دن طلب کرنیکی تجویز دیدی

23 Jun 2017 15:57

مسجد قاسم علی خان کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے بھی پیشن گوئی کی ہے کہ ہفتہ کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، تو اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے ماہ رمضان کا پہلا روزہ فوت ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کی جامع مسجد قاسم علی خان کمیٹی کے چیئرمین حاجی عزیز الرحمٰن نے کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن پاکستان کی عوام کی خاطر روایتی ہٹ دھرمی ختم کرکے ہفتے کے دن رویت ہلال کا اجلاس طلب کریں، تاکہ اس بار پورے ملک میں ایک ہی دن عید ہو۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اب جبکہ محکمہ موسمیات نے بھی پیشن گوئی کرلی ہے کہ ہفتہ کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، تو اس سے ایک بات تو واضح ہو جاتی ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے ماہ رمضان کا پہلا روزہ فوت ہوگیا ہے، تاہم اگر اس بار بھی مفتی منیب نے اتنی واضح دلیلوں پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو وہ پاکستان کی 18 کروڑ عوام کے گناہگار ٹھہریں گے اور ان پر سے پورے پاکستان کا اعتماد ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے مطالبہ کیا کہ اس بابت خصوصی توجہ دے کر پورے ملک میں ایک ہی روز عید کرانے کے لئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائیں اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ہفتہ کے دن اجلاس بلا کر چاند دیکھنے کا اہتمام کرنے کی ہدایت کریں۔


خبر کا کوڈ: 648333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/648333/پشاور-مسجد-قاسم-علی-خان-نے-رویت-ہلال-کمیٹی-کو-اجلاس-ہفتے-کے-دن-طلب-کرنیکی-تجویز-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org