QR CodeQR Code

خیبر پی کے، مسلم امہ نے جمعۃ الوادع عقیدت و احترام سے منایا

23 Jun 2017 18:16

صوبے بھر میں جمعۃ الوداع کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی و استحکام، دہشتگردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے کشمیر اور فلسطین سمیت تمام امہ سے یکجہتی کیلئے ریلیاں بھی نکالیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں جمعۃ الوداع نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ نماز جمعہ کے خصوصی اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں ملک اور امت مسلمہ کی سلامتی استحکام اور اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جمعۃ الوداع کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی و استحکام، دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے کشمیر اور فلسطین سمیت تمام امہ سے یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالیں۔ پشاور، آیبٹ آباد، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور چارسدہ سمیت دیگر شہروں میں دہشت گردی کے خدشے کے پیشِ نظر مساجد کے باہر سکیورٹی نہایت سخت رکھی گئی، تاہم کوئٹہ میں بم دھماکے کے بعد پشاور سمیت دیگر شہروں میں فوری طور پر مساجد کیلئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 648369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/648369/خیبر-پی-کے-مسلم-امہ-نے-جمعۃ-الوادع-عقیدت-احترام-سے-منایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org