0
Saturday 24 Jun 2017 10:37

کشمیری اور عالم اسلام کے مسلمان ہنوذ شدید درد و کرب میں مبتلا ہیں، غلام رسول حامی

کشمیری اور عالم اسلام کے مسلمان ہنوذ شدید درد و کرب میں مبتلا ہیں، غلام رسول حامی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کاروان اسلامی کے سربراہ مولانا غلام رسول حامی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تشدد اور کشت و خون کی لہر اس بات کی واضع مثال ہے کہ مسلمانان عالم اپنا دفاعی وقار دن بدن کھو رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے چالیس فیصد حصہ پر جمہوریت کے نام پر جمہوریت کا ہی قتل عام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ مسلمانان عالم ہوش کے ناخن لے کر سنبھل جائیں ورنہ وہ دن دور نہیں کہ دنیا کی تاریخ میں انسانیت کے لئے ایک اور سیاہ باب رقم ہوگا۔ ان باتوں کا اظہار غلام رسول حامی نے آثار شریف مکہامہ میں جمعۃ الوداع کے موقع پر ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس یعنی جمعۃ الوداع پوری کائنات کے مسلمانوں کے اتحاد کے لئے ایک عظیم علامت ہے لیکن اس پر عملی طور پر مدامت کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر ہو رہی دہشتگردی آئی ایس آئی ایس کے لوگ اس وقت صیہونی طاقتوں کے خوابوں کی تعبیر کو رنگنے میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ و رسول کی نافرمانی اور دین سے دوری کے باعث آج کے مسلمانوں کا جینا دو بھر ہوچکا ہے اور امت کے سیاسی،سماجی اور مذہبی قائدین کی مصلحت پسندی، بے اعتمادی اور خود بینی نے امت مسلمہ کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے ہزاروں نوجوانوں سے اس بات کا عہد لیا کہ آئیے ہم سب مل کر ایک مضبوط صالح معاشرے جو ظلم و تشدد اور لادینیت سے پاک ہو کا قیام عمل میں لانے کے لئے اٹھ کھڑے ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بے سہارا یتیموں اور بیواؤں کی کثیر تعداد موجود ہے لہٰذا عید کے موقعے پر ان کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 648409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش