0
Friday 23 Jun 2017 23:12

جمشید دستی کو رہائی کے بعد دوسرے مقدمہ میں گرفتار کرلیا گیا

جمشید دستی کو رہائی کے بعد دوسرے مقدمہ میں گرفتار کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو سنٹرل جیل سے رہائی کے فوری بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا، جیل کے باہر عوامی راج پارٹی کے کارکنان نے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعر ے بازی کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کی رہائی کا مطالبہ کیا، پارٹی کارکنوں نے جمشید دستی کی رہائی کے لئے جیل کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے عوض جمشید دستی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا جس پر پانی چوری کیس میں عوامی راج پارٹی کے چیئرمین اور ایم این اے جمشید دستی کی رہائی کے کاغذات شام گئے تک تیار کئے جاتے رہے اور جیل سے رہا کرتے ہی گیٹ سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جیل کے باہر عوامی راج پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے قائد کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے جیل کے باہر بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جمشید دستی کے خلاف مظفر گڑھ میں ڈینگا نہر زبردستی کھولنے پر تیس مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر انہیں اسمبلی اجلاس سے واپسی پر ڈی جی خان میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ ان کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پروڈکشن آرڈز کے ذریعے رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا، مگر اب دوبارہ گرفتاری کے لئے پروڈکشن کام نہیں آیا اور نہ ہی ان کی ضمانت ہی انہیں بچا سکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 648437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش