QR CodeQR Code

پاراچنار دھماکہ، خودکش حملہ آور کا سر 40 گز دور سے ملا، ساجد حسین طوری

23 Jun 2017 23:19

ایم این اے کا کہنا تھا کہ مجھے ایک دکاندار نے بتایا کہ ایک سر میری دکان کے سامنے آگر گرا تھا، شبہ ہوتا ہے کہ حملہ خودکش ہی تھا۔


اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے پاراچنار دھماکے سے متعلق کہا ہے کہ مجھے ایک دکاندار نے بتایا کہ ایک سر میری دکان کے سامنے آگر گرا تھا، شبہ ہوتا ہے کہ حملہ خودکش ہی تھا۔ رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاراچنار سے ایک دکاندار سے بات ہوئی ہے، اس نے بتایا کہ ایک سر ان کی دکان کے آگے آگرا ہے، اگر تیس سے چالیس گز دور سرگرا تو اس سے شبہ ہوتا ہے کہ خودکش ہی تھا۔ دھماکے میں 50 سے زائد افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 648440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/648440/پاراچنار-دھماکہ-خودکش-حملہ-آور-کا-سر-40-گز-دور-سے-ملا-ساجد-حسین-طوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org