0
Saturday 24 Jun 2017 01:24

حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا تعلق سرحد پار سے ہے، پاک فوج

حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا تعلق سرحد پار سے ہے، پاک فوج
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا تعلق سرحد پار سے ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا تعلق سرحد پار سے ہے لہذا پاک افغان سرحد پر نگرانی اور سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے جب کہ غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ پارا چنار میں دو دھماکوں میں 30 جبکہ کوئٹہ میں خودکش دھماکے سے 6 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 648454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش