QR CodeQR Code

کوئٹہ، خودکش دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

24 Jun 2017 13:04

پولیس کی بم ڈسپوزل ٹیم کی ابتدائی رپورٹ کیمطابق گذشتہ روز ہونیوالے دھماکے میں 100 سے 120 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، جبکہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں بھی پولیس کی بی ڈی ٹیم نے ابھی تک اپنی حتمی رائے نہیں دی۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے آئی جی آفس کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کرلی۔ داعش کی آفیشیل ویب سائٹ پر مبینہ نوجوان کی تصویر کا حوالے دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ کوئٹہ میں انکے ساتھی ابو عثمان خراسانی نامی شخص نے خودکش حملہ کیا، جسکے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت چودہ افراد شہید اور پچیس زخمی ہوئے۔ پولیس کی بم ڈسپوزل ٹیم کی ابتدائی رپورٹ کیمطابق گذشتہ روز ہونے والے دھماکے میں 100 سے 120 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ جبکہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں بھی پولیس کی بی ڈی ٹیم نے ابھی تک اپنی حتمی رائے نہیں دی۔ یاد رہے اس سے قبل بھی کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش نے بلوچستان میں‌ متعدد دہشتگردانہ حملوں کے ذمہ داری قبول کی ہے، جس میں چینی باشندوں کے قتل، شیعہ ہزارہ قوم کی ٹارگٹ کلنگ، مولانا عبدالغفور حیدری، پولیس ٹریننگ کیمپ اور سول ہسپتال میں وکلاء پر خودکش حملے شامل ہیں۔ جبکہ گذشتہ دنوں مستونگ میں سکیورٹی فورسز کیجانب سے داعش کے اہم رہنماؤں کیخلاف آپریشن کرکے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 648578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/648578/کوئٹہ-خودکش-دھماکے-کی-ذمہ-داری-داعش-نے-قبول-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org