0
Saturday 24 Jun 2017 14:20

کوئٹہ، پشتونخوامیپ کے رہنماء نے ٹریفک پولیس اہلکار کو سفاکی سے کچل ڈالا

کوئٹہ، پشتونخوامیپ کے رہنماء نے ٹریفک پولیس اہلکار کو سفاکی سے کچل ڈالا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی کی تیز رفتار گاڑی نے کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکار کو سفاکی سے کچل ڈالا۔ ڈرائیور یا ایم پی اے کے بجائے مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے جی پی او چوک پر ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹر حاجی عطاء اللہ کو سب کے سامنے کچلا گیا تھا۔ اہلکار کو کچلنے والی گاڑی پشتونخوامیپ کے ایم پی اے ڈاکٹر عبدالمجید خان اچکزئی کی تھی۔ پولیس نے پہلے ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا، مگر مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ میڈیا میں واقعے کی بھرپور کوریج کے بعد پشتونخوامیپ کے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ گاڑی وہ خود چلا رہے تھے اور خود گرفتاری کیلے تیار ہے۔ بعدازاں گذشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں اجلاس کے بعد مجید اچکزئی نے پولیس کو گرفتاری دیدی۔
خبر کا کوڈ : 648592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش