0
Saturday 24 Jun 2017 15:28

عالمی برادری فلسطینی عوام کو آزادی کا حق دلانے کیلئے آواز اٹھائے، مولانا سعیدالحسن

عالمی برادری فلسطینی عوام کو آزادی کا حق دلانے کیلئے آواز اٹھائے، مولانا سعیدالحسن
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین شاہپور سرگودہا کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اسرائیل کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ یوم القدس کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی جامع مسجد جعفریہ سے شروع ہو کر پرانا اڈا چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے مولانا سعیدالحسن، محمد عباس قمی نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کو آزادی کا حق دلانے کیلئے آواز اٹھائے۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مقامی رہنماؤں ملازم حسین شاہ، یونس جعفری، سید عامر شاہ، سید جاوید شاہ، ضامن عباس راجہ، فرہاد جعفری نے کی۔
خبر کا کوڈ : 648609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش