0
Saturday 24 Jun 2017 18:05

کوئٹہ، عبدالمجید اچکزئی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ

کوئٹہ، عبدالمجید اچکزئی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کی عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی، عبدالمجید اچکزئی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عبدالمجید اچکزئی پر گاڑی سے پولیس اہلکار کو کچل کر ہلاک کرنے کا الزام ہے، رکن بلوچستان اسمبلی کو ایک دن میں دو بار عدالت پیش کیا گیا۔ پہلی پیشی پر عبدالمجید اچکزئی کا ریمانڈ نہ دیا جا سکا، تاہم دوسری پیشی پر ان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر عبدالمجید اچکزئی میڈیا کوریج پر صحافیوں پر برہم دکھائی دیئے، ان کا کہنا تھا کہ کیا پولیس نے پہلے سے بلا رکھا تھا، بے شرم کہیں کے۔ عبدالمجید اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کو کل کوئٹہ دھماکے کی ویڈیو تو نہیں ملی، ایک ٹریفک سپاہی کی ویڈیو مل گئی۔ واضح رہے کہ 20 جون کو عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی سے پولیس سب انسپکٹر کو کچل کر ہلاک کر دیا گیا تھا، پولیس نے ڈرائیور یا ایم پی اے کی بجائے مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے جی پی او چوک پر ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹر حاجی عطاءاللہ کو سب کے سامنے کچلا گیا تھا۔ اہلکار کو کچلنے والی گاڑی پشتونخوامیپ کے ایم پی اے ڈاکٹر عبدالمجید خان اچکزئی کی تھی۔ پولیس نے پہلے ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا، مگر مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ میڈیا میں واقعے کی بھرپور کوریج کے بعد پشتونخوامیپ کے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ گاڑی وہ خود چلا رہے تھے اور خود گرفتاری کیلے تیار ہیں۔ بعدازاں گذشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں اجلاس کے بعد مجید اچکزئی نے پولیس کو گرفتاری دیدی تھی۔
خبر کا کوڈ : 648626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش