0
Saturday 24 Jun 2017 18:35

پاراچنار بم دھماکے، شہداء کی تعداد 90 ہوگئی

پاراچنار بم دھماکے، شہداء کی تعداد 90 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں گذشتہ روز افطاری سے قبل یکے بعد دیگرے مبینہ خودکش دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھ جانے کی تصدیق ہوئی ہے، آخری اطلاعات آنے تک جاں بحق افراد کی تعداد 90 جبکہ زخمیوں کی تعداد 240 ہے۔ علاقہ کے مصروف ترین طوری بازار میں دھماکوں کے دوسرے روز پاراچنار کی فضاء انتہائی سوگوار ہے اور گلی گلی صف ماتم بِچھا ہوا ہے۔ اس صورتحال کے خلاف عوام کی بڑی تعداد نے پولیٹیکل انتظامیہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا شروع کر رکھا ہے، جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد کی نماز جنازہ ادا کرکے میتیں آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دی گئی ہیں، جبکہ مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پشاور کے ہسپتالوں میں زیرِ علاج 3 زخمیوں نے سی ایم ایچ میں دم توڑ دیا، جن کی میتیں واپس علاقہ کو روانہ کر دی گئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے مزید ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے علاقہ کو بیشتر مقامات پر سیل کر رکھا ہے اور تمام علاقوں میں موبائل فون سروس کے علاوہ انٹرنیٹ کی سہولت بھی مطل کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 648627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش