0
Saturday 24 Jun 2017 19:16

پشاور کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی شہاب الدین پوپلزئی پراسرار طور پر لاپتہ

پشاور کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی شہاب الدین پوپلزئی پراسرار طور پر لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی شہاب الدین پوپلزئی اور جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا خیرالبشر پُر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں، دونوں کے خاندانوں نے ان کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے، اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ان کے گرفتار کئے جانے کی افواہیں بھی زیرِ گردش ہیں۔ خاندان کے مطابق مفتی شہاب الدین پوپلزئی 3 روز قبل اسلام آباد کسی کام کے لئے گئے تھے، مگر راستہ میں ہی ان کا رابطہ ان کے خاندان والوں سے منقطع ہوگیا اور ابھی تک ان کا موبائل بند ہے، اسی طرح مولانا خیرالبشر کے بیٹے انعام اللہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی لاپتہ ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ 3 دن پہلے مولانا خیرالبشر گھر میں تھے اور کسی کام کے لئے باہر نکلے مگر تاحال واپس نہ لوٹ سکے اور مولانا خیرالبشر کا نمبر بھی 3 دنوں سے بند ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم  نے تمام تر صورتحال سے جامع مسجد قاسم علی خان کی انتظامیہ کو آگاہ کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب مردان میں مفتی شہیاب الدین پوپلزئی کے لاپتہ ہونے پر علماء کرام نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، ساتھ ہی جامع مسجد قاسم علی خان نے بھی آج رات چاند دیکھنے کے لئے اجلاس طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی علم نہیں کہ مفتی پوپلزئی کہاں ہیں۔ سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی بےنظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے دبئی چلے گئے ہیں، جبکہ مولانا خیرالبشر بھی ان کے ہمراہ ہیں، دونوں 2 اگست کو واپس وطن لوٹیں گے۔
خبر کا کوڈ : 648630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش