QR CodeQR Code

مردان، مفتی پوپلزئی کو غائب کرنے یا ممکنہ گرفتاری کیخلاف علماء کا احتجاجی مظاہرہ

24 Jun 2017 19:32

احتجاج سے قبل منعقدہ اجلاس میں مردان کیلئے علماء کرام کی 3 خفیہ کمیٹیاں بنائی گئیں اور فیصلہ کیا گیا کہ اگر ایک کمیٹی گرفتار ہوئی تو دوسری اور پھر تیسری کمیٹی عید کا چاند دیکھنے بیٹھے گی، اگر تینوں کمیٹیوں کے ممبران کو گرفتار کیا گیا تو مردان میں عید کی نماز نہیں پڑھائی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع مردان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو منظر عام سے غائب کرنے اور گرفتاری کی خبروں پر علماء نے مردان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہره کیا۔ مظاہرے کی قیادت ضلعی رویت ہلال کمیٹی کے عہدیدار مولانا امانت شاہ، قاری احسان، عبدالہادی اور مولانا ندیم نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے مولا شہاب الدین پوپلزئی کی رہائی اور فوری طور پر منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر مفتی پوپلزئی اور ان کے ساتھی کو شام تک رہا نہ کیا گیا تو تمام تر حالات کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہوگی۔ قبل ازیں اس سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مردان کے لئے علماء کرام کی 3 خفیہ کمیٹیاں بنائی گئیں، اجلاس میں فیصلہ کیا کہ اگر ایک کمیٹی گرفتار ہوئی تو دوسری اور پھر تیسری کمیٹی عید کا چاند دیکھنے بیٹھے گی، اگر تینوں کمیٹیوں کے ممبران کو گرفتار کیا گیا تو مردان میں عید کی نماز نہیں پڑھائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 648632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/648632/مردان-مفتی-پوپلزئی-کو-غائب-کرنے-یا-ممکنہ-گرفتاری-کیخلاف-علماء-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org