QR CodeQR Code

فلسطینیوں اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہمارے ایمان کا حصہ ہے، جعفر ماجد اعوان

24 Jun 2017 20:01

اے ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک قبلہ اوّل کی آزادی کیلئے مشترکہ کوششیں کریں، قبلہ اول پر یہودیوں کا قبضہ پوری اُمت مسلمہ کی غیرت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، فلسطینیوں و کشمیریوں کی جد وجہد ضرور رنگ لائے گی اور آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ قریب ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام کے مرکزی نائب صدر ملک جعفر ماجد اعوان نے یوم القدس کی مناسبت سے لاہور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہمارے ایمان کا حصہ ہے، عالم اسلام فلسطین اور کشمیر کے مسئلہ کے حق کیلئے کردار ادا کرے، مسلمہ امہ کے اتحاد سے ہی قبلہ اول کی آزادی ممکن ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ اور او آئی سی فلسطین میں اسرائیلی اور کشمیر میں بھارتی جارحیت رکوائیں، دنیا بھر کے مظلوم مسلمان امید بھری نظروں سے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ جعفر ماجد اعوان نے کہا کہ مسلم ممالک قبلہ اوّل کی آزادی کیلئے مشترکہ کوششیں کریں، قبلہ اول پر یہودیوں کا قبضہ پوری اُمت مسلمہ کی غیرت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، فلسطینیوں و کشمیریوں کی جد وجہد ضرور رنگ لائے گی اور آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ قریب ہے۔


خبر کا کوڈ: 648636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/648636/فلسطینیوں-اور-کشمیریوں-سے-اظہار-یکجہتی-ہمارے-ایمان-کا-حصہ-ہے-جعفر-ماجد-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org