0
Saturday 24 Jun 2017 20:12

پشاور، سکیورٹی فورسز کے مقابلے میں مارے جانیوالے دہشتگرد داعش کے کارندے نکلے

پشاور، سکیورٹی فورسز کے مقابلے میں مارے جانیوالے دہشتگرد داعش کے کارندے نکلے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت چمکنی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے، دہشت گرد داعش کے کارندے نکلے، جن میں مقامی کمانڈر بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والے ایک دہشت گرد کی شناخت افغان مہاجر خلیل کے نام سے ہوئی، جبکہ دوسرے کی شناخت فضل امین المعروف عمر کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولتکار قاری نذیر نے دہشت گردوں کے لئے فلور ملز کرائے پر لی ہوئی تھی، افغان سہولتکار قاری نذیر خود بھی سزا یافتہ دہشت گرد ہے، جبکہ قاری نذیر کی دوبارہ گرفتاری کیلئے سکیورٹی ایجنسیاں متحرک ہوگئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کے بعد پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یاد رہے آج صبح خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا، جبکہ مقابلے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 648640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش