0
Saturday 24 Jun 2017 22:02

چینی وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

چینی وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ چینی وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وانگ ژی کا اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کا استقبال کیا۔ چینی وزیرخارجہ نے شہبازشریف نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھاکہ پاکستان اور چین علاقائی و بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ چینی وزیرخارجہ نے دہشتگردی خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی وزیرخارجہ دورہ پاکستان کے بعد دوبارہ کابل جائیں گے جہاں وہ افغان قیادت کو پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وانگ یی مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتِ حال پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی امریکا کے بغیرافغان مصالحتی عمل کرنے پر مشاورت اس دورے کا اہم ترین نکتہ ہے جبکہ چینی وزیر خارجہ اہم پاکستانی شخصیات سے ملاقات کے بعد افغانستان بھی جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 648651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش