0
Saturday 24 Jun 2017 23:12

ملتان، سانحہ پاراچنار کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان، سانحہ پاراچنار کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ سانحہ پاراچنار اور کوئٹہ کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے اعلان پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے ریلیاں اور علامتی دھرنے دیے گئے۔ ملتان میں جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، مولانا عمران ظفر، صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، سید وسیم عباس زیدی، سید قمر عباس زیدی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی اور دیگر نے کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے محمد عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت دہشتگردی روکنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ آئے روز ہونے والے دھماکے آپریشن ردالفساد اور نیشنل ایکشن پلان پر سوالیہ نشان ہیں۔ پاراچنار مسلسل دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، پاراچنار میں سکیورٹی کے نام پر ایف سی کی چیک پوسٹیں صر ف عام عوام کو تنگ کرنے کے لئے ہیں، مگر دہشت گرد باآسانی درجنوں چیک پوسٹوں کو کراس کر کے آتے ہیں اور بے گناہ معصوم عوام کو نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت اور ریاستی ادارے دہشتگردوں کیخلاف عملی کاروائی کو یقینی بنائیں اور ان درندہ صفت ملک دشمنوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 648662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش