0
Tuesday 12 Apr 2011 18:50

اختیارات کی صوبوں کو منتقلی ملک کی مضبوطی کی ضامن ہے، وزیر تعلیم خیبر پختونخوا

اختیارات کی صوبوں کو منتقلی ملک کی مضبوطی کی ضامن ہے، وزیر تعلیم خیبر پختونخوا
پشاور:اسلام ٹائمز۔اختیارات کی صوبوں کو منتقلی ملک کی مضبوطی کی ضامن ہے۔ یہ بات صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم سردار حسین بابک نے گزشتہ روز موضع شگئی اور پیپل بانڈہ ضلع بونیر میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کی منتقلی سے صوبوں کے احساس محرومی کا خاتمہ ہو گا اور ملک مزید ترقی کی طرف گامزن ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ اختیارات کی صوبوں کو منتقلی کے لئے جدوجہد کی ہے اور اٹھارویں ترمیم کی بدولت سے پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کی قربانیاں رنگ لے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں بے پناہ قدرتی وسائل موجود ہیں جن کو زیر استعمال لانے سے صوبے کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر محمد کریم بابک نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل حالات میں عوام کی خدمت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
 اس تقریب میں خان زیب احمد، فضل حق(چیئرمین)، سید میاش، عبدالجلیل اور وزیر رحمان نے اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی پی (ش) اور جماعت اسلامی سے مستعفی ہو کر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے نو تعمیر شدہ کچہ روڈ شگئی کا افتتاح کیا اور پیپل بانڈہ کے لئے واٹر سپلائی سکیم کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت پسماندہ علاقوں کو بنیادی سہولیات پہنچانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔ اس موقع اے این پی میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں تاج نبی سید، نور نبی سید، دلبر علی، سید ولی نوش، حضرت میر، سید جلیل، محمد حیات، محمد صادق، مجادین، نوراللہ، شمس الزماں، ظاہر شاہ، انوار الحق، محمد زار شاہ، شاد میر مراد، گل خان، عبدالرحمان، خیال شیر، احمد دین، فضل احمد، خان غفور، علی شیر، نذیر رحمان، رضوان اللہ وغیرہ بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 64867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش