QR CodeQR Code

پنجاب فورنزک لیبارٹری کی ٹیم کوئٹہ خودکش حملے کی تحقیقات کیلئے صوبائی دارلحکومت پہنچ گئی

25 Jun 2017 17:37

گذشتہ دنوں ہونیوالے خودکش حملے کے بعد جائے وقوع کو اب تک سکیورٹی فورسز کیجانب سے بند رکھا گیا ہے۔ جسکی وجہ سے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا رش انتہاء کو پہنچ چکا ہیں اور عوام کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب فورنزک لیبارٹری کی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے گلستان روڈ پر آئی جی آفس کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں معاونت کے لئے پنجاب فورنزک لیبارٹری کی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی۔ کوئٹہ پہنچتے ہی ٹیم نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کئے۔ فورنزک ٹیم جسمانی اعضاء کی مدد سے پولیس کو خودکش حملہ آور کی شناخت میں معاونت بھی فراہم کرے گی۔ یاد رہے گذشتہ دنوں ہونے والے خودکش حملے کے بعد جائے وقوع کو اب تک سکیورٹی فورسز کیجانب سے بند رکھا گیا ہے، جسکی وجہ سے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا رش انتہاء کو پہنچ چکا ہیں اور عوام کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 648742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/648742/پنجاب-فورنزک-لیبارٹری-کی-ٹیم-کوئٹہ-خودکش-حملے-تحقیقات-کیلئے-صوبائی-دارلحکومت-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org