0
Sunday 25 Jun 2017 19:41

داعش کا فتنہ شام و عراق سے شکست کھا کر پاکستان و افغانستان کا رُخ کر چکا ہے، قمر عباس

داعش کا فتنہ شام و عراق سے شکست کھا کر پاکستان و افغانستان کا رُخ کر چکا ہے، قمر عباس
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی نے سانحہ پاراچنار کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاراچنار محب وطن شہریوں کا شہر ہے، اس کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پہ چھوڑنا غلفت کے مصداق ہوگا، جہاں دہشتگردوں نے ہمارے وطن کا چین و آرام برباد کر رکھا ہے، وہیں ہمارے ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے بھی اس کے خلاف سازشوں کے خوب جال بنے ہیں، ہمارا اپنا وطن آگ و خون میں غلطاں ہے اور ہماری پاک افواج کا سابق سپہ سالار غیروں کے گھر کی آگ بجھانے چلا گیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں قمر عباس نے کہا کہ داعش کا فتنہ شام و عراق سے شکست کھانے کے بعد افغانستان اور پاکستان کا رُخ کر چکا ہے اور پاراچنار داعشی درندوں کی ہٹ لسٹ پر ہے، کیونکہ یہ علاقہ پاکستان کے دفاع کی فرنٹ لائن ہے، جسے کمزور کرکے پورے ملک میں مضبوط نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔

قمر عباس نے کہا کہ سعودی اتحاد کے بعد پاکستان کے اندر دہشتگردوں کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر میں پوری قوم یوم سوگ منائیں اور نماز عید سیاہ پٹیاں باندھ کے ادا کریں، وارثان شہداء اس ظلم و جبر کے خلاف قیام کریں، انشاءاللہ پورا وطن آپ کے ہم آواز ہوگا اور ان ظالموں کو ذلیل و رسوا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ خداوند متعال مادر وطن کے استحکام کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی اس قربانی کو قبول فرمائے اور انہیں اپنی بارگاہ میں عظیم اجر و منزلت کا حقدار قرار دے۔ قمر عباس نے سانحہ پاراچنار میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دکھ و رنج کے اس عظیم موقع پر اپنی اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 648752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش