0
Monday 26 Jun 2017 21:12

مسلمان اسلام و امت کی سربلندی کی خاطر متحد ہوجائیں، آئی کے ایم ٹی

مسلمان اسلام و امت کی سربلندی کی خاطر متحد ہوجائیں، آئی کے ایم ٹی
اسلام ٹائمز۔ عالم اسلام کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کرگل میں بھی آج عید سعید الفطر نہایت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع صدر مقام حسینی پارک کرگل میں منعقد ہوا، جہاں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام مولانا شیخ محمد محقق چیئرمین نگران کونسل کی امامت میں ہزاروں مرد و زن نے نماز عید ادا کی۔ اس دوران انہوں نے مومنین کو تقوٰی الٰہی کی تلقین کی۔ انہوں نے ماہ صیام کے دوران انجام دئے ہوئے اعمال اور نفس سازی کو آئندہ اپنی زندگی میں برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام نے آج کے دن فقراء و مساکین کی مدد کرنے کی تاکید کی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج کے دن فطرہ کی ادائیگی کو واجب قرار دیا ہے، تاکہ امیروں کی طرح فقراء بھی اچھی اور خوشی سے عید منا سکیں۔ انہوں نے نماز عید کے دوسرے خطبہ میں عالم اسلام کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مسلمانوں کے آپسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اسلام و امت کی سربلندی کے لئے متحد و متفق ہو کر دشمنان اسلام کے مقابل میں اٹھ کھڑا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے داعش و صہیونی دہشتگردوں کی مسلم کشی پر اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے علم برداروں کی خاموشی کو امریکہ و اسرائیل نوازی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید لفظوں میں مذمت کی۔ انہوں نے ساتھ ہی اسلامی جمہوریہ ایران کے حالیہ دنوں میں شام کے باڈر کے قریب داعش کے ٹھکانوں کو میزائل داغ کر نیست و نابود کرکے سینکڑوں داعشوں کو ہلاک کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ آخر میں امت مسلمہ کی کامیابی اور رہبر معظم و نظام اسلامی کی دوام کے لئے خصوصی دعا کے ساتھ مسلمانان عالم اور پوری انسایت کی سلامتی و امن و امان کے لئے خصوصی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 648812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش