QR CodeQR Code

قوم نے رمضان میں حکمرانوں کے جانیکی جو دعائیں کیں وہ پوری ہونیوالی ہیں، پرویز الٰہی

26 Jun 2017 11:56

عیدالفطر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے مسلم لیگ قاف کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ عید سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم نے جیت کر قوم کو تحفہ دیا، اب عید کے بعد پاناما کیس میں بھی قوم کو عیدی اور خوشخبری ملنے والی ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اللہ کی عدالت کے بعد سپریم کورٹ ہی سب سے بڑی عدالت ہے اور پاناما کیس میں اس عدالت سے انصاف ہونیوالا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے پیش گوئی ہے کہ قوم کو ایک اور عیدی اور خوشخبری ملنے والی ہے، قوم نے رمضان میں حکمرانوں کے جانے کی جو دعائیں کیں وہ پوری ہونے والی ہیں۔ عیدالفطر پر مسلم لیگ قاف کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے عید کے موقع پر مستحق لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کی اپیل کی ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عید سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم نے جیت کر قوم کو تحفہ دیا، اب عید کے بعد پاناما کیس میں بھی قوم کو عیدی اور خوشخبری ملنے والی ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اللہ کی عدالت کے بعد سپریم کورٹ ہی سب سے بڑی عدالت ہے اور پاناما کیس میں اس عدالت سے انصاف ہونے والا ہے۔


خبر کا کوڈ: 648825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/648825/قوم-نے-رمضان-میں-حکمرانوں-کے-جانیکی-جو-دعائیں-کیں-وہ-پوری-ہونیوالی-ہیں-پرویز-ال-ہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org