0
Tuesday 27 Jun 2017 16:21

خراب موسم کے باعث آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر پاراچنار نہ جا سکا، آئی ایس پی آر

خراب موسم کے باعث آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر پاراچنار نہ جا سکا، آئی ایس پی آر
اسلام ٹائمز۔ خراب موسم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ پارا چنار تاخیر سے دوچار کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خراب موسم کے باعث آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر پاراچنار نہیں جا سکا، تاہم موسم صاف ہوتے ہی آرمی چیف پاراچنار جائیں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی حکام قبائلی عمائدین اور متاثرین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ آرمی چیف نے آج پارا چنار دھماکے کے باعث شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ملاقاتیں کرنا تھی۔
خبر کا کوڈ : 648920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش