0
Tuesday 27 Jun 2017 23:06

پاراچنار، علامہ ناصر عباس جعفری کی علامہ سید عابد الحسینی سے ملاقات

پاراچنار، علامہ ناصر عباس جعفری کی علامہ سید عابد الحسینی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بزرگ عالم دین اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی سے پاراچنار میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاراچنار دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور جاری احتجاجی دھرنے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، اس موقع پر علامہ عابد حسین الحسینی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم ہرگز پاراچنار کے مظلومین کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے، پاراچنار کے عوام کی آواز پورے پاکستان کی آواز بن چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 648965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب