QR CodeQR Code

اسلام آباد میں سانحہ پاراچنار کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا

28 Jun 2017 00:39

ریلی کے شرکاء سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ سانحہ پاراچنار کے خلاف گزشتہ پانچ روز سے احتجاجی دھرنا جاری ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں سانحہ پاراچنار کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا، دھرنے کے شرکاء نے اسلام آباد پریس کلب سے چائنہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ ایم ڈبلیو ایم اور یوتھ آف پاراچنار کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب سے چائنہ چوک تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت مخالف نعرہ لگائے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ سانحہ پاراچنار کے خلاف گزشتہ پانچ روز سے احتجاجی دھرنا جاری ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاراچنار میں احتجاج کرنے والے والے شہداء کے لواحقین کے مطالبات تسلیم کرے۔ علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں ایف سی کے متنازع افسران عوام کا فوج کے ساتھ ٹکراو چاہتے ہیں اور وزیرستان جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ریلی کے بعد شرکاء دوبارہ احتجاجی کیمپ میں بیٹھ گئے۔


خبر کا کوڈ: 648997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/648997/اسلام-آباد-میں-سانحہ-پاراچنار-کے-خلاف-دھرنا-دوسرے-روز-بھی-جاری-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org